آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بیان جاری کردیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ سب لوگوں کی شراکت اور کوششوں سے ایونٹ کرکٹ شائقین کےلیے تاریخی بن گیا۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والی ٹیموں اور آئی سی سی آفیشلز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، سب کی لگن اور مشترکہ کوششوں سے اہم ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ہوا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سب کی کوششوں نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ایک بڑی کامیابی میں بدلا۔ پاکستان اس عالمی ایونٹ کی میزبانی پر فخر محسوس کرتا ہے۔