• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اپنے دفاتر کے باہر تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

ملازمین نے بینرز اٹھا کر مطالبہ کیا کہ تنخواہوں اور واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کی جائے۔

احتجاج کرنے والے ملازمین نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل اور کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق مستقل ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جبکہ پرمننٹ ورک مین، ڈیلی ویجز ملازمین، پیکجز ملازمین اور ٹل فردر آرڈر ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ملازمین کو 2 سے 8 ماہ تک کی تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی ہونا ہے۔ ملازمین کو کم از کم اجرت 37 ہزار مقرر کرنے کے بجائے 32 ہزار روپے مل رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید