پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم پر کیسز کی صورت میں تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارا انتشار یا ٹکراؤ کوئی کاارادہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدلیہ پرحملے کی مخالفت کریں گے، جو ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔