• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، وزیراعظم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر غور کرنا ہے۔ 

انھوں نے کہا پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ اور گرمی کی لہر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا دو سال قبل سیلاب کے باعث شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا، فریم ورک کا ہونا کافی نہیں، اس پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔ 

انھوں نے کہا گورننس، اصلاحات اور استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں۔ 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے 1700 افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید