امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس، اور ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ ایونٹس کوآرڈینیٹر، اٹلانٹک کونسل ساؤتھ ایشیا سینٹر کے نان ریذیڈنٹ سینیئر نے بھی ملاقات کی۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقاتوں کے دوران عالمی امور پر گفتگو کی۔