گجرات (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے جامعہ گجرات کے سب کیمپس نارووال کے تعمیری منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں نارووال کی سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ جامعہ گجرات کے اساتذہ، ڈین، رجسٹرار اور انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی،مقامی اراکین صوبائی اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، رانا عبدالمنان، خواجہ وسیم بٹ، ڈی سی او نارووال رفاقت رجوانہ، ڈائریکٹر کیمپس صاحبزادہ فیصل خورشید مہمانان اعزازی میں شامل تھے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اجتماعی قومی ترقی تعلیمی و علمی ترقی کے ساتھ مشروط ہے، دنیا کی تاریخ میں انہی قوموں نے ترقی کے اہداف کو حاصل کیا ہے جنہوں نے اعلیٰ تعلیم کی بنیادیں جدید خطوط پر استوار کیں۔