• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج، پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ 

پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز لاہور میں پریکٹس کی جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے۔ پہلی بار لاہور آئے ہیں، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید