• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن




سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا کراچی سے آغاز ہو گیا ہے۔ 

اس سلسلے میں پہلی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے تھر پارکر کے لیے روانہ ہو گئی۔ 

ٹرین حیدر آباد، میر پور خاص، چھور سے پرچی جی ویری پہنچے گی۔

 صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا اور خود بھی ٹرین میں سوار ہوکر روانہ ہوئے۔

 ان کا کہنا  ہے کہ اس ٹرین کے ذریعے پورے سندھ کی جانب سے اچھا پیغام جائے گا۔

  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ثقافت کو فروغ دیا جائے۔

ٹرائل ٹرین میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

 ٹرین کے شرکاء مختلف اسٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوں گے جبکہ شرکاء تھرپارکر کی خوبصورت صحراء اور بارڈر کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔

پہلی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کے شرکاء آج رات پرچی جی ویری ریزارٹ پر قیام کریں گے۔

 ریلوے حکام کے مطابق تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری میں5 بوگیاں لگائی گئی ہیں، ٹرین میں ایک ڈائننگ بوگی اور بزنس کلاس بوگی بھی شامل ہے۔