کراچی کے پریڈی تھانے میں جاں بحق شخص وقاص کے لواحقین نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا۔
ایم اے جناح روڈ پر مظاہرین نے پریڈی تھانے کے قریب پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔
صدر الیکٹرانک مارکیٹ کے دوکانداروں کی جانب سے پولیس گردی کے خلاف دکانیں بند کرکے احتجاج کیا گیا، مشتعل افراد نے پریڈی اسٹریٹ پر پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی، احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا۔
خیال رہے کہ کراچی کے پریڈی تھانے میں گذشتہ شب وقاص نامی نوجوان انتقال کرگیا تھا۔ نوجوان گزشتہ روز کانسٹیبل کو زدکوب کرنے پر تھانے لایا گیا تھا اور اس کی ہلاکت ممکنہ طور پر پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔
متعلقہ حکام نے نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔