بیروت (جنگ نیوز ) لبنان میں وزیراعظم نے نئی حکومت تشکیل دے دی ہے ۔ اس بات کا اعلان لبنانی ایوان صدر نے کیا ۔ نئی حکومت کی تشکیل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ بر سر اقتدار آنے کے اور امریکا کی غیر معمولی مداخلت پر ہوئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ سال لبنان عسکری تنظیم حرب اللہ اور صہیونی ریاست اسرائیل کے درمیان تباہ کن جنگ کے بعد تعمیر نو کےلیے امریکی امداد تک رسائی آسان ہوجائے گی ۔ ایوان صدر نے بتایا کہ نئی کا بینہ 24رکنی ہوگی ۔ جو سیا سی جماعتوں کے درمیان تین ہفتے جاری مذاکرات کے بعد قائم ہوئی ہے ۔ وزارتیں مذہب اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم ہوئی ہیں ۔ کئی دنوں تک اہل تشیع وزراء کے معاملے میں تعطیل رہا ۔ جو عموماَ ایران نواز حزب اللہ اور اتحادی جماعت امل کے ذریعہ قائم ہوئی ہے ۔