مہم جوئی کے شوقین اسکائی ڈائیور کو دورانِ اسکائی ڈائیونگ دورہ پڑ گیا، جسے ڈرامائی انداز میں ریسکیو کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دل دہلا دینے والے اسکائی ڈائیونگ کا یہ واقعہ 2015 میں پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ پھر حاصل کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں آسٹریلیا کے کرسٹوفر جونز کو دیکھا جاسکتا ہے جنہیں اسکائی ڈائیونگ کے لیے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کے کچھ ہی دیر بعد دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہوگئے۔
ہوا میں محلق ان کا جسم بے قابو ہوکر گھومنے لگا، جس پر ان کے ساتھی اسکائی ڈائیور اور انسٹرکٹر شیلڈن میک فارلین نے فوری طور پر انہیں بہادری سے ڈرامائی انداز میں بچایا۔
تقریباً 4000 فٹ کی بلندی پر شیلڈن میک فارلین کے بروقت فیصلے اور درست کارروائی سے ان کے ساتھی کرسٹوفر جونز کی جان بچ گئی۔
انسٹرکٹر کے ہیلمٹ پر نصب کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے شیلڈن میک فارلین کو اصلی سپرمین قرار دیتے ہوئے کمنٹس میں لکھا کہ رئیل سُپر مین ان ایکشن۔