گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اُن سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان محنت اور قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کےلیے گورنر ہاؤس کے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔