نئی دہلی (نیوز ایجنسی ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی وزیراعلی آتشی مارلینا نے استعفی دے دیا، آتشی مارلینا نے گورنر کو استعفیٰ پیش کردیا، گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیراعلی آتشی مارلینا نے گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفی پیش کیا۔گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں 27سال بعد مودی کی جماعت جیت گئی ہے جہاں70میں سے48 نشستیں اس کے حصے میں آئی ہیں۔