آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیمین مارٹن گردن توڑ بخار کے بعد معجزاتی طور پر ہوش میں آ گئے۔
ڈیمین مارٹن گزشتہ ماہ کے آخر میں شدید بیمار ہوگئے تھے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کو گردن توڑ بخار کی تشخیص ہوئی تھی۔
ان کی صحت کے حوالے سے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے واقعات میں یہ یہ ایک ناقابل یقین واقعہ ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ڈیمین مارٹن اب بات کرنے کے قابل ہوگئے ہیں اور ان کے کوما سے باہر آنے کے بعد علاج کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو لگتا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے۔
54 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر 1992ء سے 2006ء کے درمیان اپنے کیریئر میں67 ٹیسٹ اور 208 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ڈیمین مارٹن 2006 میں ایشز سیریز کے دوران ریٹائر ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ منظر عام پر بہت ہی کم نظر آئے۔