• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کا ایلون مسک کے محکمے کو کام سے روکنا پاگل پن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا 100 فیصد غلط اور جج کا یہ حکمنامہ پاگل پن ہے، حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ آپ کینیڈا کو ریاست بنانا چاہتے ہیں؟

جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے، کینیڈا کو سبسڈی کی مد میں امریکا سالانہ 200 ارب ڈالرز نقصان اٹھاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست بن جائے تو ہمیں سبسڈی پر مسئلہ نہیں ہو گا۔

اس حوالے سے امریکا کے نائب صدر وینس نے کہا ہے کہ جج کسی جنرل کو بتائے کہ فوجی آپریشن کیسے کرنا ہے تو یہ غلط ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جج کو اجازت نہیں دے سکتے کہ قانون سازی سے متعلق ایگزیکٹیو کا اختیار روکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید