رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو فیض کے ذریعے جیلوں میں ڈلوایا گیا۔ ہماری حکومت میں آپ کو بند کیا، آپ کی حکومت میں ہمیں بند کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ میں نے آج سب لوگوں کی تقاریر سنی ہیں۔ اس ایوان میں چند افراد کو ٹائم ملتا ہے باقی لوگ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں مہم میں نے چلائی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ "فاروق ستار صاحب سے صرف ایک گزارش ہے کہ وہ اپنے حلقے میں ہار گئے تھے۔" شیر افضل مروت کے فقرے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری حکومت میں آپ کو بند کیا اور آپ کی حکومت میں ہمیں بند کر رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے پیچھے لگے رہتے ہیں۔
جعفر ایکسپریس دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو دیکھنا ہے تو صرف مذمتوں تک محدود نہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچیس سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نفسیاتی مریض بن چکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میرے والد ان شرپسندوں کے ہاتھوں شہید ہوئے، میرے خاندان کے 142 لوگ شہید ہوچکے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ جنگ تب ہی جیتی جا سکتی ہے جب ملک میں رول آف لاء ہو۔ سیاستدان صرف اس بات پر خوش ہیں کہ وزیر بنا دیا۔