• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو سینئر سٹیزن کہنے پر عامر خان کا پُر مزاح جواب

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے لیے سینئر سٹیزن کے ٹیگ کو شکریہ کہتے ہوئے مسترد کردیا۔ 

واضح رہے کہ عامر خان کل (14 مارچ) کو اپنی  60ویں سالگرہ منائیں گے، اس حوالے سے انھوں نے جمعرات کو میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی اور مبارکبادیں وصول کیں، جہاں پر کسی نے انھیں سینیئر سٹیزن کا ٹیگ لگانے کی کوشش کی جس پر انھوں نے بڑی شائستگی اور نرمی منع کردیا۔ 

اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا اس سال سینئر سٹیزن بننے کے بارے میں پوچھا تو عامر خان نے کہا کہ وہ خود حقیقتاً اب بھی 16 یا 17 سال کا محسوس کرتے ہیں۔

یہاں تک کہ انھوں نے پُر مزاح انداز میں کہا کہ اگر کسی نے انھیں سینئر سیٹیزن کہا تو وہ  30 سال کے لوگوں کو انکل کہیں گے۔ 

واضح رہے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ گزشتہ 40 برسوں سے ہندی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1984 میں ’ہولی‘ سے کیا، جس کے بعد انھوں نے ’قیامت سے قیامت تک‘ میں کام کیا۔ 

یاد رہے کہ عامر خان، اس برس شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ  60 برس کے ہوجائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید