• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سولر پینل صارفین سے بجلی 27 میں نہیں 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، ای سی سی


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت حکومت سولر استعمال کرنے والے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی ہے۔

اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ حالات کے مطابق کیا گیا ہے۔

ای سی سی کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا، پہلے سے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ای سی سی کا کہنا ہے کہ نئے سولر پینل صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، نئے سولر پینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید