• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اسرائیلی و امریکی خاتون کے بعد برطانوی خاتون سے زیادتی

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح اور امریکی خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب ایک اور غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر دہلی شہر میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خاتون سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بھارتی شخص سے ملنے دہلی آئی تھی جسے مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے ملزم کیلاش اور اس کے ایک دوست کو ریپ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون نے پولیس کو ریپ کی شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس نے واقعے کے بارے میں برطانوی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور وہ بھی برطانوی خاتون کی مدد کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید