• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کو اسرائیل کیلئے دوبارہ خطرہ بننے نہیں دے سکتے: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ حماس کو غزہ پر  حکمرانی اور اسرائیل کے لیے دوبارہ خطرہ بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے امریکا مصر شراکت داری کی اہمیت اور تعاون پر اتفاق کیا۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق روبیو نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی میں مصر کی ثالثی، انسانی امداد کی فراہمی اور طبی انخلاء کے لیے کیے گئے اقدامات پر  شکریہ ادا کیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے غزہ کی حکمرانی اور سلامتی کے لیے تنازعات کے بعد کی منصوبہ بندی کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام میں جامع طرزِ حکمرانی اور دہشت گردی کے خطرات کو روکنے کے امور  پر  بھی تبادلۂ خیال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید