امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو فروری کے وسط میں اسرائیل اور عرب ریاستوں کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو 13 سے 18 فروری تک میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
غزہ پر قبضے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ کا مشرقِ وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔