سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن، کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی برطانیہ کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی ضامن ہے
انھوں نے کہا کنزرویٹو پارٹی نہ صرف ہماری معیشت کو مضبوط رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے بلکہ عوام کی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور قومی سلامتی کو بھی اپنی اولین ترجیح بناتی ہے۔
راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ کستانی کشمیری کمیونٹی اس جماعت کو اپنی تہذیب اور اقدار کے بہت قریب پائیں گے اس لیے کمیونٹی پڑھے لکھے لوگوں کو کنزرویٹو پارٹی میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کی خدمات اور کامیابیاں بے حد ہیں جن کا احاطہ کرنا ممکن نہیں، کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیوں کی بنیاد معاشی ترقی، ٹیکس میں کمی، کاروبار کے فروغ اور ملکی استحکام پر ہے۔ اس نے ہمیشہ عوام کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی نے نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا تاکہ مریضوں کو بہتر علاج مل سکے اور ہسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کیا جا سکے۔ جبکہ ہم نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ برطانیہ کا تعلیمی نظام دنیا میں ایک مثال بن سکے۔
انھوں نے کہا کنزرویٹو پارٹی ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کےلیے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف سخت قوانین متعارف کرائے اور پولیس فورس میں مزید بھرتیاں کیں تاکہ ہر شہری خود کو محفوظ محسوس کرے۔ ہم ہمیشہ سے ایک متوازن امیگریشن پالیسی کے حامی رہے ہیں۔ ہم نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اقدامات کیے ہیں تاکہ برطانیہ میں صرف وہی افراد آئیں جو ملکی قوانین کے مطابق یہاں رہنے کے اہل ہوں۔
راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیاں ہی وہ بہترین راستہ ہیں جو برطانیہ کو مزید ترقی اور کامیابی کی جانب لے جا سکتی ہیں۔