سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ کےلیے پاکستان کی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
پاکستان ٹیم میں کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو جبکہ حارث رؤف کی جگہ پر محمد حسنین کو ٹیم کو شامل کرلیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہوگی۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہوگی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں کو ہی گروپ میچز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔