• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 454 ارب کے انویسٹمنٹ بانڈ نیلام کیے ہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے 454 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ نیلام کیے ہیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 2، 3، 5، 10 سال کے انویسٹمنٹ بانڈ شامل ہیں، حکومت نے 2 سال کے 83 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ بیچے۔

اعلامیے کے مطابق 2 سال کے انویسٹمنٹ بانڈکی کٹ آف ایلڈ 25 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 11 اعشاریہ 69 فیصد رہی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت نے 3 سال کے 8 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ بیچے، 3 سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 11 اعشاریہ 889 فیصد برقرار رہی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے 5 سال کے 233 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ بیچے، 5 سال کے انویسٹمنٹ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ1 بیسسز پوائنٹ کم ہوکر 12 اعشاریہ 389 فیصد رہی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت نے 10 سال کے 130 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈ بیچے، 10 سال کےانویسٹمنٹ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 1 بیسسز پوائنٹ کم ہوکر 12 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے15 سالہ بانڈ خریداری کی تمام پیشکش مسترد کردیں۔

قومی خبریں سے مزید