بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان نے کامیڈین سمے رائنا اور یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ پر طنزیہ وار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمے رائنا ان دنوں شدید تنازع میں گھرے ہوئے ہیں، وجہ رنویر الہ آبادیہ کے اُن کے شو پر کیا گیا متنازع اور غیر شائستہ مذاق ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اس معاملے پر اے آر رحمان نے طنزیہ وار کیا تو اس پر وکی کوشل نے بھی تبصرہ کیا اور اسے روسٹنگ قرار دیا۔
بھارتی موسیقار نے سمے رائنا اور الہ آبادیہ پر طنز کیا اور کہا کہ مجھے لگتا ہے پچھلے ہفتے ہم نے دیکھ لیا کہ جب منہ کھلتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔
اس جملے کو سن کر وکی کوشل سمیت حاضرین کی بڑی تعداد حیران رہ گئی، اس پر اداکار نے ہنستے ہوئے تبصرہ کیا ’یہ تو روسٹنگ ہوگئی۔‘
ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں سمے رائنا کے شو میں رنویر الہ آبادیہ ایک امیدوار سے انتہائی متنازع اور غیر شائستہ انداز میں مذاق کرتے ہیں، جسے اب تک کا انتہائی فحش اور ناپسندیدہ عمل قرار دیا جارہا ہے۔