کراچی (اسٹاف رپورٹر) حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میںافغانستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور پہنچ گئی۔ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں21فروری کو میچ کھیلے گی۔ دریں اثنا کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ ایونٹ میں قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شان ایبٹ، الیکس کیری ، بین ڈار شیوس، نیتھن ایلس، جیک فریزر میکگرک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس ، اسپینسر جانسن، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔