• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیو کے فروغ کیلئے پُر عزم ہیں: مریم نواز

مریم نواز —فائل فوٹو
مریم نواز —فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہم ذریعہ ابلاغ کے طور پر ریڈیو نشریات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہیں۔

ریڈیو کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ ریڈیو دنیا بھر میں خبر رسانی کا طاقت ور ترین ذریعہ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم، معلومات اور  تفریح کی فراہمی کے لیے بنیادی میڈیم کے طور پر ریڈیو کی اہمیت سے انکار  ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے فنونِ لطیفہ، موسیقی، تفریح، صوتی تھیٹر اور ثقافت میں جوہر قابلِ متعارف ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ علاقائی اور قومی سطح پر 933 ریڈیو چینلز خبریں اور  موسیقی کروڑوں انسانوں تک پہنچا رہے ہیں۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید