• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف مشن آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کریگا

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) مشن آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطاء نے آئی ایم ایف مشن کو دوپہر تین بجے بلالیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز پہلے آئی ایم ایف کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید