کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئے۔
حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر میں پھنس گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
ریلی سے قبل قائداعظم ہاؤس میوزیم میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے قومی پرچم لہرایا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھنے اور مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں ، مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام اور سرحدی تجارت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون جاری ہے۔
بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی ضمنی انتخاب ہوئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیوایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیوایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔
پولیس کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہےکہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔
لاہور میں بارش کے باعث سائن بورڈ اور چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ میں زیادتی کے بعد 6 سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔
اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن ہوگی۔
راجن پور کے علاقے محمد پور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔
لزمان سے 400گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔