• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ترک وزیرِ اعظم کا غزہ کو ترکیہ کا حصہ بنانے کا مطالبہ

سابق ترک وزیر اعظم  احمد داؤد—فائل فوٹو
 سابق ترک وزیر اعظم احمد داؤد—فائل فوٹو

سابق ترک وزیرِ اعظم احمد داؤد نے غزہ کو ترکیہ کا خود مختار حصہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک اپوزیشن رہنما اور سابق وزیرِ اعظم احمد داؤد نے کہا ہے کہ 18 ویں صدی میں برطانیہ کے مینڈیٹ سے پہلے غزہ میں خلافتِ عثمانیہ آئینی حکمراں تھی اور فلسطینی اب بھی عثمانی شناخت کے ساتھ جڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا حصہ بنائے جانے کے لیے غزہ میں ریفرنڈم بھی کرایا جانا چاہیے۔

احمد داؤد نے کہا کہ اب موجودہ ترکیہ خلافتِ عثمانیہ کا جانشین ہے اور وہ یہ حق رکھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں کر دی جاتی تب تک غزہ کو ترکیہ کا خود مختار علاقہ قرار دیا جائے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر ترکیہ کے سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ٹرمپ غزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ قبرص اور مصر کے درمیانی سمندر کا نظارہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس جگہ گیس کے ذخائر پر بھی قبضہ کر لیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید