برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 10 ہزار افغان برطانیہ منتقلی کے منتظر ہیں، جن کی آبادکاری میں مزید 3 سال لگنے کا امکان ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت کا تخمینہ ہے کہ منصوبے پر 5 اعشاریہ 7 ارب پاؤنڈ لاگت آئے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ برطانیہ کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کو طالبان سے خطرہ ہے، متاثرہ افغان عارضی کیمپوں اور دیگر ممالک میں انتظار پر مجبور ہیں۔
اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انسانی حقوق تنظیموں نے افغانوں کی منتقلی میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی ہے جبکہ برطانوی حکومت نے کہا کہ سیکیورٹی اور دستاویزی مسائل کے باعث تاخیر ہے۔