• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان کنڈیشنز میں اسپنرز کو کھیلنا چیلنج تھا، ڈیرل مچل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل نے کہا کہ ان کنڈیشنز میں اسپنرز کو کھیلنا چیلنج تھا۔  

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کو ہرانے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی بیٹر ڈیرل مچل نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کی کنڈیشنز کا کافی زیادہ اندازہ ہے، چیمپینز ٹرافی میں نیا مقابلہ اور نیا آغاز ہوگا، امید ہے اچھا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس پر فخر ہے، پاکستان کے متعدد دورے کرلیے یہاں ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں۔ 

ڈیرل مچل نے مزید کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک ورلڈ کلاس ہے، اچھا برا دن کبھی بھی ہوسکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید