انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں امریکی ٹیم میں فاسٹ بولر احسان عادل کو شامل کرلیا گیا۔
آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو یو ایس اے ٹیم میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 6 ایک روزہ میچز کھیلنے والے احسان عادل کو جسدیپ سنگھ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔