• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، جنوبی افریقا ویمنز ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کل سے شروع ہوگی، پہلے میچ کےلیے پاکستان ویمن ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔

2021ء کے بعد پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کر رہی ہے، جس میں دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیمیں اب تک 24 ٹی 20 میچز میں مدمقابل آچکی ہیں، جن میں جنوبی افریقا کو برتری حاصل ہے۔

تاہم 2023 میں کراچی میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی پچز کافی تیز ہیں، اس سیریز سے انگلینڈ میں جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید