کوٹ ادو میں ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت سنا دی۔
جرم ثابت ہونے پر مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مجرم نے 2024ء میں 14سال کے لڑکے کو قتل کر دیا تھا۔
حیدر آباد میں ڈینگی وائرس سے نوجوان کی ہلاکت پر اس کے والد نے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا۔
راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی’نیازی لاء‘یا ذاتی قانون کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو بورگ برینڈے سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے اس موقع پر بنگلا دیش آرمی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
کراچی میں جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر کچھ جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔
سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطا 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگ لیا۔
تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔
بلدیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں کلینک میں علاج کے دوران ایک شخص چل بسا۔
نوجوان سے ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں شہری نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فورسز کو جدید اور محفوظ انفرااسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا، اس موقع پر مصر، اردن اور سعودی عرب کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔