ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے سعودی-امریکا دفاعی تعلقات پر بات کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں شہزادہ خالد نے کہا کہ فون کال کے دوران حکام نے "تزویری اہمیت کے حامل دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے" اور "بین الاقوامی امن و سلامتی کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔"شہزادہ خالد نے کہا کہ انہوں نے پینٹاگون کے سربراہ ہیگستھ کو امریکی صدر کی انتظامیہ میں ان کے نئے کردار پر مبارکباد پیش کی۔