• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا نے اپنی یادگار تصاویر شیئر کر دیں

پریانکا چوپڑا : فوٹو انسٹاگرام
پریانکا چوپڑا : فوٹو انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کی یادگار تصاویر شیئر کردیں، انہوں نے اپنی زندگی کے حسین اور یادگار لمحات کا ذکر بھی کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ جیسے ہی میں نے اپنی فوٹوز لائبریری کو ترتیب دینا شروع کیا تو مجھے زندگی کے کچھ یادگار لمحات نظر آئے۔

 بچپن سے بالی ووڈ اور اس کے بعد کا سفر شیئر کرتے ہوئے پریانکا نے بتایا کہ والد کی بائیک پر بیٹھی ہوئی میری پہلی تصویر 1983 کی ہے، جبکہ دوسری تصویر 1982 کی ہے۔

اداکارہ نے 1987 میں منائی جانیوالی اپنی سالگرہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مجھے دمہ ہوگیا تھا۔ 1994 میں فیملی کے ہمراہ پکنک مناتے ہوئے بھی ایک تصویر شیئر کی ۔

اگلی تصویر 1993 کی ہے جس میں بریلی میں موجود تھیں، جبکہ اس کے بعد انہوں نے اپنی نوجوانی کی بھی ایک نایاب تصویر شیئر کی 1995 کی اس تصویر میں وہ 13 سال کی تھیں۔

باقی تصاویر میں وہ بریلی میں پہلا ماڈلنگ شوٹ کرتے ہوئے اور مس انڈیا کے آفیشل پورٹریٹ کیلئے تصاویر بناتی دکھائی دے رہی ہیں، جس کے بارے میں بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ یہ 1999میں لی گئی تصویر ہے۔

اس کے علاوہ پریانکا نے سال 2000 اور 2008 کی بھی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار دلیپ کمار اور اجے دیوگن کے ساتھ کھڑی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اور بہت سی تصاویر ہیں، جسے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ مستقبل میں شیئر کریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید