• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ یکجا ”ہارنا منع ہے“ کا پھر سے آغاز

کرکٹ کے چاہنے والوں کےلیے خوشخبری! چیمپئنز ٹرافی 2025 کا عظیم الشان میلہ 19 فروری سے پاکستان کی سرزمین پر شروع ہورہا ہے۔ 

یہ ایونٹ نا صرف کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی عظمت کو اجاگر کرے گا بلکہ شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ بے مثال تفریح بھی فراہم کرے گا۔ 

اس تاریخی موقع پر ”جیونیوز“ کے منفرد شو ”ہارنا منع ہے“ نے شائقین کے جوش کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی تیاری کرلی ہے۔ کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ کے شائقین کیلئے ایک بار پھر ”ہارنا منع ہے“ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔ 

یہ شو کرکٹ کے میدان کے اندر اور باہر کی دلچسپ کہانیاں، ماہرین کے تجزیے اور شاندار تفریح کو یکجا کرکے اپنے ناظرین کے سامنے پیش کرے گا۔ 

تابش ہاشمی، اپنی حاضر جوابی اور مزاح سے بھرپور میزبانی کے ذریعے شو میں قہقہوں کی برسات کریں گے۔ یہ شو نا صرف سنجیدہ تجزیات پیش کرے گا بلکہ ہلکے پھلکے گیمز، مزاحیہ گفتگو اور کرکٹ کی دنیا کی منفرد جھلکیاں بھی دکھائے گا۔ 

شائقین ہر دن ایک نئے انداز میں کرکٹ کے جشن کا مزہ لے سکیں گے۔ اس بار شو میں پاکستان کے مشہور کرکٹرز، فنکار، گلوکار، اور دیگر مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ 

کرکٹ کے میدان سے اپنے تجربے کا خزانہ پیش کرنے کیلئے نامور کرکٹرز موجود ہوں گے۔ اِن میں کرکٹر اور سابق کپتان راشد لطیف، محمد عامر اور احمد شہزاد بھی اپنی ماہرانہ رائے کے ذریعے شو کو چار چاند لگائیں گے۔

”ہارنا منع ہے“ روزانہ رات 11 بجکر 5 منٹ پر ”جیونیوز“ سے نشر کیا جائے گا جو کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید