• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو: مسافر طیارے کی دورانِ لینڈنگ اُلٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئی


کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ایئر پورٹ پر مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران اُلٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

انٹرنیٹ پر اس حادثے کی مبینہ ویڈیو میں برف پڑے رن وے پر طیارے کی کریش لینڈنگ دیکھی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو میناپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا تھا جس میں 80 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔