• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ سے قبل وزیرِ اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاک بھارت میچ سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس کے بعد وہ کولمبو روانہ ہو گئے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورتِ حال احسن انداز سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم سے ملاقات کے بعد محسن نقوی سری لنکا روانہ ہو گئے جہاں وہ  سری لنکا کے صدر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو میں کل پاک بھارت میچ بھی دیکھیں گے اور ٹیم سے ملاقات کر کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کولمبو پہنچ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید