ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار روپے سے زائد بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 70 ڈالرز بڑھ کر 5042 ڈالرn فی اونس ہو گئی۔