• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ ترمیم پاس کرائی گئی، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کی راہ ہموار کی گئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا، 26 ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کی راہ ہموار کی گئی، اب ایسی قانون سازی کا راستہ روکنا ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی درخواستوں کو جلد سنے، ان درخواستوں کو وہی جج سنیں جو ترمیم سے پہلے موجود تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف تحریکِ انصاف وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید