پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کو غیر ضروری قرار دیدیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکمران اب تک پارلیمنٹ میں ایک بھی ریفارم نہیں لاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران، سعودی عرب یا غزہ پر کسی حکومتی رکن نے پارلیمنٹ میں بات نہیں کی، معیشت گر چکی ہے، آخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانا غیر ضروری ہے، پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھنے کو مسترد کردیا ہے۔
اس موقع پر عمر ایوب نے پارٹی قیادت کے 9 مئی اور 26 نومبر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ دہرایا۔