کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق فیز سیون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں راولپنڈی سے تین افراد کاروباری دورے پر کراچی آئے ہوئے تھے کہ اس دوران ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔
جھگڑا اتنا بڑھا کہ ایک ملزم نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ مرنے والے کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ ان کا تیسرا ساتھی مجاہد معمولی زخمی ہوگیا۔
پولیس نے اسے حراست میں لے کر تفتیش کی تو ابتدائی بیان میں اس نے بتایا کہ وہ لوگ ایل سی ڈی کے کاروبار سے منسلک ہیں اور اسی سلسلے میں راولپنڈی سے کراچی آئے ہوئے تھے۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔