مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ بانئ پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، ان کی یہ حسرت پوری نہیں ہو گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز بانئ پی ٹی آئی کے کینسر اسپتال سے لے کر ہر منصوبے کی نقل کر رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز عوام پر توجہ دیں، جو مہنگائی، بے روزگاری اور قرض تلے دب چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عوام کے لیڈر اور مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز حکومت لے کر بھی دکھی ہیں۔