• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے کیوں آؤٹ ہوئے؟ ویڈیو دیکھیئے


چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئی ہے جہاں 23 فروری کو پاک بھارت میچ شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں گئے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔