خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
کے پی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
پیسکو کے مطابق بارش کے باعث بجلی کے 310 فیڈرز ٹرپ کر چکے ہیں، فیلڈ اسٹاف نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 104 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی ہے، 206 فیڈرز پر مرمت کا کام جاری ہے۔
پشاور سرکل میں 55، خیبر سرکل میں 37، بنوں سرکل میں 29 فیڈرز پر کام جاری ہے۔
مردان سرکل میں 20، صوابی سرکل میں 18 فیڈرز پر مرمت کا کام جاری ہے۔
پیسکو کے مطابق سوات سرکل میں 32 اور ڈی آئی خان سرکل میں 15 فیڈرز پر کام جاری ہے۔