• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید اکبر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو

تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے گزشتہ روز ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست دائر کرنے آیا ہوں۔

جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جنید اکبر نے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔

قومی خبریں سے مزید