• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان نے قتل کے روز مصطفیٰ کو ٹریپ کیا تھا: مصطفیٰ کے والد عامر شجاع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مصطفیٰ عامر کے والد عامر شجاع کا کہنا ہے کہ ارمغان میرے بیٹے کا دوست نہیں تھا، ارمغان نے قتل کے روز مصطفیٰ کو ٹریپ کیا تھا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، کسی طور پر ملزم کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہ سکتا۔

مصطفیٰ عامر کے والد نے کہا کہ تفتیش سے مطمئن ہوں، آج قبر کشائی کر کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔

عامر شجاع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو سزا دلوائی جائے۔

واضح رہے کہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی لاش سے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نمونے حاصل کرنے کے بعد مصطفیٰ عامر کی لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی این اے میچ ہونے کی صورت میں مصطفیٰ عامر کی لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید