• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کی تعریف کردی


انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے مشن کے دورہ پاکستان پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی امور گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا تھا۔

آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتا ہے، آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کےلیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

 آئی ایم ایف کی ٹیم گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرنے کیلئے دورہ کرے گی، ٹیم حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ کے ضوابط، قانون کی حکمرانی سے متعلق امور شامل تھے، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے انسداد سے متعلق امور بھی شامل تھے۔

آئی ایم ایف ٹیم نے دورے میں متعدد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کیں، وفد نے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں،  وفد نے وزارت قانون اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مشاورت کی۔

عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ایس ای سی پی اور آڈیٹر جنرل کے حکام سے ملاقاتیں کیں، کاروباری برادری، سول سوسائٹی اور عالمی پارٹنرز سے بھی ملاقاتیں کیں۔

تجارتی خبریں سے مزید